25 اپریل 2013 - 19:30
صدر پرویز مشرف کو 30اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے دیا

ایف آئی اے نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔

ابنا: ایف آئی اے نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 30اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ سابق صدر کو چک شہزاد میں ان کی رہائش گاہ سے جسے چند دن پہلے سب جیل قرار دیا گیا تھا خصوصی حفاظتی انتظامات میں انسداد دہشت گردی عدالت لایا گیا۔ عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے 30 اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔گذشتہ روزراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کوسابق صدر پرویز مشرف کو باضابطہ طو رپر گرفتار اور تفتیش کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ان سے سب جیل میں تفتیش کی جائے ۔ عدالتی حکم کے تحت ایف آئی اے کی ٹیم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر مشرف کی چک شہزاد کی رہائش گاہ جسے سب جیل قرار دیا گیا تھا وہیں تفتیش کرے گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار اور سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے افشاں عادل ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے دلائل دئیے۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کو بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو باضابطہ طو رپر گرفتار اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت دیدی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲